پاکستان نے القاعدہ اور لشکر جھنگوی سے منسلک 97 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے جیل توڑکر امریکی صحافی ڈینیل پرل کے قاتلوں کو چھڑانے کے ان کے منصوبے کو ناکام کر دیا ہے۔
فوج سے موصولہ اطلاعات کے مطابق سیکورٹی فورسز نے جن دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے ان کے
خلاف 2009 سے 2015 کے درمیان پاکستان کے دو ایئر بیس، کراچی کے ایئر پورٹ اور ملک کے کئی دیگر اہم تنصیبات پر حملے کا الزام تھا۔
فوج کے ترجمان لیفٹننٹ جنرل عاصم باجوا نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں میں لشکر جھنگوی کے نعیم بخاری، شبیر خاں اور القاعدہ کے فاروق بھٹی شامل ہیں